لوٹے اور کھوٹے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں: علامہ یوسف اعوان

15 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران پیدا کرنے میں سب سے اہم کردار مسلم لیگ(ن)کا ہے، سپریم کورٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے پنجاب کو نقصان پہنچانے پر ازخود نوٹس لے۔ امن کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوٹے اورکھوٹے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اور پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔