انتخابات ملتوی کرانے کے خواہشمند فرار چاہتے ہیں: رانا مشہود

15 اپریل 2013

لاہور(خبر نگار)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانامشہود احمد خاں نے کہا کہ عام انتخاب ملتوی ہونے کے شوشے چھوڑنے والوں کو ا پنی شکست نظر آرہی ہے پانچ سال تک ملک لوٹنے والے عام انتخابات مےں کامےاب نہےں ہوسکتے اس لئے وہ انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہےں ،ےہ وہ لوگ ہےں جو قوم کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کرکے اقتدار مےں آئے اور پھر انہوں نے عوام کویہ سب دینے کی بجائے عوام کو ہی لوٹنا شروع کردےا ، جھوٹے دعوے کرنے والوں کی سےاست مےں گنجائش نہےں ہے ۔پیپلز پارٹی کرپشن کے گہرے نشان چھوڑکر رخصت ہو گئی، اس کی رخصتی کے بعدعوام نے سکھ کا سانس لیا، اقتدار کے دوران پیپلز پارٹی نے عوام کو گہرے زخم لگائے ، دنیا بھر میں اس کی کرپشن کی داستانیں عا م ہیں ، عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ اس کے دور میں شروع نہیں ہو سکا لٹیرے حکمرانوں نے عوام کومہنگائی اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ49 1میں انتخابی مہم کے آغازکے موقع پرچوبری چوک میں کارکنان اور مسلم لیگی عہدیدران سے خطاب کے دوران کیا۔غلام عباس سیال، اقبال ڈوگر، ملک ذیشان ، عامر سہیل ، راﺅ یاسر اقبال،راجا حفیظ ، مسلم لیگ خواتین ونگ کی عہدیدران سمیت ہزاروں کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔