کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں: محفوظ مشہدی

15 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے چیئرمین پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ نگران حکومت صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، جن لوگوں نے گذشتہ عام انتخابات کے بعد لوٹ مار کی تھی عوام انہےں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دےں، الےکشن مےں اہل و اےماندار نمائندوں کو کامےاب کرانے مےں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کرےں، ملک کی بقاءو ترقی اسی مےں ہے کہ ہم آگے بڑھےں اور 11 مئی کو ہر فرد اپنی بنےادی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرے۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر سردار محمد خان لغاری، مولانا خادم حسےن شرقپوری، شاہد نذےد قادری اور صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔ پےر محفوظ مشہدی نے کہا کہ عوام سےاسی مسافروں کے چہروں سے بخوبی واقف ہےں۔ ذاتی مفادات کی سےاست کرنے والے کی الےکشن مےں کوئی گنجائش نہےں ہے، عوام انتخابات مےں ووٹ صرف اور صرف ضمےر کی آواز پر دےں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس نے ملک کی جڑےں کھوکھلی کردی ہےں، عوام 11 مئی کو کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردےں گے،ان کا کڑہ احتساب کرےں۔ 18 کڑوڑ عوام کرپٹ اور نااہل سےاستدانوں کو ملک سے بھاگنے کا کوئی موقع بھی نہ دےں۔