مسلم لیگ ن کیساتھ اصولی اور نظریاتی اتحاد ہمیشہ قائم رہیگا: زبیر احمد ظہیر

15 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مر کزی جمعےت اہلحدےث کے سےنئر نائب صدرعلامہ زبےر احمد ظہےر نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن کے ساتھ اصولی اور نظرےاتی اتحاد ہے جو ہمےشہ قائم رہےگا‘ ماضی کے حکمرانوں نے قومی خزانے اور ملک کا حشر نشر کر دےا انکا احتساب ہونا چاہے‘ پا ک افواج کی نگرانی مےں ہی ملک مےں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے‘ عام انتخابات ملکی تقدےر بدلنے کےلئے انتہا ئی اہم ہےں عوام کو مسائل کے حل کےلئے ا پنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زےادہ نقصان مفاد کی سےاست کر نےوالے والوں نے پہنچاےا ہے اور اب عام انتخابات کے موقع پر اےسے لوگ مختلف انداز مےں قوم کو بے وقوف بنانے کےلئے مےدان مےں آرہے ہےں۔ کرپشن کے خلاف سپر ےم کورٹ کے اقدامات کی جتنی تعر ےف کی جا ئے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار نہےں ملک اور قوم کےلئے سےاست کرتے ہےں اور کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہےں کےا اور نہ ہی آئندہ کرےنگے۔