مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر ملک و قوم کی تقدیر بدل دےگی: رانا مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور رانا مبشراقبال نے این اے 129،پی پی 159،کے امیدوار میاں شہباز شریف کے مرکزی دفتر کا افتتاح کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔ حکمرانوں نے جمہوریت کے حقیقی چہرے کو مسخ کر دیا عوام (ن) لیگ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ 11مئی کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں، مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد بڑی جماعت ہے جو ملک کو اندونی وبیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔