شریف برادران قومی اثاثہ ہیں، سکیورٹی میں کمی مناسب نہیں: میاں مرغوب احمد

15 اپریل 2013

لاہور(خبرنگار ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران کی سکیورٹی میں کمی نامناسب اقدام ہے،اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سکیورٹی اورپروٹوکول میں زمین آسمان کا فرق ہے،ہماری قیادت کوپروٹوکول پسند نہیں تاہم خاطر خواہ سکیورٹی ناگزیر ہے ۔تعجب ہے اس قدرحساس فیصلے تعصب کی بنیادپرکئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی عاقبت نااندیشانہ ہدایات کاکوئی جوازنہیں ہے ،قومی قیادت کے حفاظتی اقدامات پرہرگزکمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔وہ سبزہ زارمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران قومی اثاثہ ہیں اوران کی حفاظت کرنا ریاست کافرض ہے۔