پیپلز پارٹی نعروں کی بجائے عملی خدمات پر یقین رکھتی ہے: اورنگزیب برکی
لاہور ( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے نامز د امید وار برائے قو می اسمبلی حلقہ این اے 121لاہور اور نگز یب بر کی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے انقلابی منشور میں ان سب مسائل کا حل موجود ہے جو عوامی خواہشات ہیں۔ ہمارا منشور تبد یلی کا مظہر ہے اور جس کی قیادت پارٹی نعروں سے زیادہ عملی خدمات پر یقین ر کھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین اور منافقین کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی مسائل حل کئے۔ وہ اپنے حلقہ این اے 121گلشن راوی اور سبزہ زار میں کار نر میٹنگو ں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قو می اتحاد اور آئی جے آئی طرز کے اتحاد بنا نے والوں کو شکست ہو گی۔ انہوں نے گہر ی تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسلامی جماعتوں خصوصاً طالبان کی ہمدردکالعدم جہادی تنظیموں سے دور رہنے کا اعلان اعتراف جرم ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔