دور فاروقیؓ و علیؓ کے نظام سے ہی ملک سے کرپشن ختم ہو گی: رشید لدھیانوی

15 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی (ف) نے آئین کی شقوں 62 اور 63 پر پورا اتر نے والوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ یقیناً ایسے ہی باکردار لوگ حقیقی احتساب کر سکیں گے۔ عوام آئندہ عام انتخابات ایسے ہی لو گوں کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک میں اسلام نافذ ہو سکے اور کرپٹ لو گوں کا کڑا احتساب ہو سکا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماﺅں مولانا رشید احمد لدھیانوی ، مولانا محمد امجد خان، قاری ثناءاللہ اور مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں مو لا نا نعیم الدین، حافظ عبدالودود شاہد، صاحبزادہ فصیح الدین سیف، محمد افضل خان، ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، مولانا لیاقت لاہوری، حافظ نصیر احمد احرار، سید طارق ہمدانی، سعد سلطان اور دیگر نے نے مختلف مقامات پر دفاتر کے افتتاح اور رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری امجد سعید، حاجی محمد قیوم، قاری زبیر احمد، حافظ عبدالواجد، محمد قاسم افضل حافظ غضنفر عزیز، قاری نذیر احمد، حافظ زردار توقیر، ابوبکر شیخ اور دیگر موجود تھے۔ مولانا رشید احمد لدھیانوی ، قاری ثناءاللہ اور دیگر نے کہا کہ جمعیت کو عوام ووٹ دیں تاکہ ملک میں حقیقی احتساب کا نظام نافذ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں کا حل خلافت راشدہ کے نظام کے عملی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور فاروقیؓ اور دور علیؓ کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک میں لوٹ کھسوٹ کے در وازے بند ہوں گے اور ملک قرضوں سے آزاد ہو گا اور اسلام کا عملی نفاذ ہو سکے گا۔