دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے، اے این پی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی: احسان وائیں

15 اپریل 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) اے این پی کسی صورت بھی الیکشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی تمام حملوں کا مقابلہ کیا جائے گا دہشت گرد ہمیں الیکشن سے دور نہیں کر سکتے ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گے 90 سال سے قربانیاں دیتے آئے ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا اے این پی بھرپور الیکشن مہم جاری رکھے گی الیکشن کمیشن کو چاہئے اے این پی کے جلسوں میں سکیورٹی فراہم کرے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سے سیکرٹری جنرل احسان وائیں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔