ہمیں اپنی سلامتی کی خاطر دہشت گردی کی جنگ؟

15 اپریل 2013

مکرمی! ہر طرف سے حکومت ختم ہوئی ہے خدا کیلئے اب تو ہوش آﺅ یہ اوپن سیکرٹ ہے کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی امریکہ لایا ہے۔ ہمارے اپنے آدمی چند ٹکوں کی خاطر سب کچھ بیچ دیتے ہیں ۔ ابھی یہ خبر گرم تھی کہ حسین حقانی سے ہزاروں بلیک واٹر والوں کو ویزے دیئے جن کی لسٹ قوم مانگتی ہے۔ پاکستان میں ہر حساس جگہ پر انہوں نے اڈے بنائے ہیں اور بنا رہے ہیں یہاں کسی کی ہمت نہیں جو دخل اندازی کرے۔ ہماری آرمی کے کندھے پر بندوق رکھ کر ہمارے ہی کلمہ گو بھائیوں کو مار رہے ہیں ۔ فکر کی بات ہے کیا یہ دہشت گرد نائن الیون سے پہلے تھے۔ اگر آپ مخلص ہیں اس ملک سے دہشت گردی ختم کرنا چاہتے ہیں تو امریکیوں اور بھارتیوں کو فوراً نکال دیں، ان سے تجارت بھی امریکیوں ہی نے کروائی ہے۔ ہمارے لیڈر اتنے غدار ہمیں جانتے ہوئے کہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس نے آج تک کشمیر تنازعہ ہی نہیں مانا اور ہمارے لوگ اربوں روپے مذاکرات پر خرچ کر رہے ہیں جس سے وہ اپنے فائدے کے کام کروا لیتے ہیں۔ میری آرمی چیف، نگران وزیراعظم سے التماس ہے یہ کام پہلی فرصت میں کریں کہ انتخابات سکون سے ہو جائیں۔(عبدالرو¿ف ملک ۔ لاہور)