انتخابات اور فوج

15 اپریل 2013

مکرمی!گذشتہ دنوں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چیف الیکشن کمشنر فحر الدین ابراہیم سے ملاقات کی جس میں انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج پر امن اور بروقت انتحابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار تعینات کرنا ممکن نہیں تاہم کراچی کوئٹہ اورخیبرپختواہ کے حساس پولنگ سٹیشنوں میںجہاں ضرورت محسوس ہوئی الیکشن کمیشن کی تجویز پر فوج طلب کی جائے گی۔چیف آف آرمی سٹاف کے اس بیان سے جہاں عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک امید پرور اورحوصلہ افزا پیغام پہنچا ہے تو وہاں ان انتخابات مخالف عناصر کی شدید حوصلہ شکنی ہوئی ہے جو انتخابی عمل کو سبو تاژکرنے کی فکر میں غلطاں ہیں۔ اس وقت جبکہ انتہاءپسندی کا عفریت اپنے خونیں پنجے پورے ملک میں گاڑچکا ہے ہرآن اک دھڑ کا سا لگا رہتاہے جانے کونسی انہونی کس دروازے سے آن پہنچے پاک فوج کی جانب سے بروقت انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی یقیناً بہت خوشگوار اورثمرآور اثرات مرتب کرے گی۔(کامران نعیم صدیقی لاہور)