الیکشن کمشن کا مذہب کے نام پر ووٹ نہ مانگنے کا ہدایت نامہ آئین سے متصادم ہے : مولانا عاصم مخدوم

15 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) متحدہ دینی محاذکے مرکزی راہنما اور جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 122 مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا مذہب کے نام پر ووٹ نہ مانگنے کا ہدایت نامہ ملک کے آئین کے متصادم ہے ،یہ ملک مذہب کے نام پر بنااور اس میں مذہب کے نام پر سیاست ہوگی،امیدواروں اور پارٹیوں میں ریس اس بات کی ہوگی کہ کون اللہ کے دین ،دین اسلام کو اس ملک میں پھیلائے گا،اور اسلام کے غلبے کی جدوجہدکرئے گا، الیکشن کمیشن کوئی ایسا فیصلہ نہ کرئے جو اسلام اور ملک کے آئین کے متصادم ہو۔ دریں اثناءاین اے 122 گذشتہ روزاچھرہ رحمان پورہ ،سمن آباد،مزنگ ،شاہ کمال میں مختلف کارنر میٹنگ میں شرکت کی ،سمن آباو ویلفئرکونسل کے چیئرمین صلاح الدین رانا،چوہان برادری کے چیئرمین حاجی ریاض چوہان ،حاجی محمداقبال ،زمردخان گجر،ملک عادل ،حاجی محمدریاض چوہان نے کہاکہ انشاءاللہ 11مئی مولانامحمدعاصم مخدوم کی فتح کا دن ہوگا۔