لندن(آن لائن)برطانوی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے لیے سفر کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹس کی تیاری اوران کی تجدید روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں لندن میں قائم اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ یہ اقدام موساد کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ میں برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کی تصدیق کے بعد کیا ہے۔
اسرائیلی اخبار”یرشلیم پوسٹ“برطانیہ میں صہیونی قونصلیٹ کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے گئے فیصلے کا اطلاق تین مئی سے ہوگا۔ اخبار لکھتا ہے کہ نئے پاسپورٹس کے اجرا پرپابندی عائد کیے جانے کے بعد برطانوی محکمہ خارجہ کی جانب سے صرف ہنگامی نوعیت کی دستاویزات جن میں” برتھ سرٹیفکیٹس“غیر شامل ہیں جاری کرسکے گا۔ اس حوالے سے حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد شہریوں کے پاسپورٹس کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ضروری تبدیلیوں کامقصد پاسپورٹس کا غیرقانونی استعمال روکنا ہے۔