ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے، اس سلسلے میں اہم طالبان رہنماؤں سمیت متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی ہر واردات کی مذمت کی ہے۔ بھارت کو پاکستانی پیش کش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔ ہم اپنا پر ایٹمی پروگرام جاری رکھیں گے۔ جوہری سلامتی کے فروغ پر پوری دنیا متفق ہے، ہم بھی اس کا ساتھ دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم گیلانی نے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدرکو پاکستان میں جاری توانائی کے بحران سے آگاہ کیا اورمطالبہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرز پر سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا جائے۔ غیر ملکی طالبان کی حوالگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ زیر حراست طالبان سے تفتیش کی جاری ہے اور ان کو کسی اور ملک کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ پاکستانی قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ عبدالباسط نے ایک سوال پر بتایا کہ وزیراعظم گیلانی انیس اپریل سے فرانس اور چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024