صدرآصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی جیت اور آمریت کی شکست قراردیا ہے
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر زرداری نےعوام، وزیراعظم ، قائد حزب اختلاف ، ارکان پارلیمنٹ، آئینی اصلاحات کمیٹی کے ارکان اور قومی سیاسی قیادت کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آئینی اصلاحات کی منظوری سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید بے نظیربھٹو کے ویژن پرگامزن ہے۔ صدر نے کہا کہ پارٹی نے شہداء سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے۔