وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں شام کے ناظم الامور کی ملاقات , پاک اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال, پاکستان اور شام کے درمیان باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ,پاکستان اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا تبادلہ ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور اسلامی بھائی چارہ ہے، شام کے شہریوں کے لئے ویزہ کے حصول میں سہولیات فراہم کریں گے۔ شامی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024