صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد و یکجہتی کا مظہر،عوامی امنگوں کی ترجمانی کی:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے۔ پارلیمنٹ کے 3سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا۔ صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے۔پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے
#/S