غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیرکے قصبے پلوامہ میں دستی بم کے دھماکے میں 3 شہری زخمی ہو گئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قصبے میں شہید پارک کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے بھارتی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملے میں تین شہری زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے شہری جو راہگیر تھے کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38