برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقام نوٹنگ ہل میں کارحادثےکے نیتجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارکار پناہ گاہ کی عمارت سے ٹکرا گئی جس سے کار میں آگ بھڑک اٹھی اورکار میں سوار تین افراد مواقع پر ہلاک ہو گئے۔ اطلاع موصول ہونے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا جنہوں نے پناہ گاہ کی عمارت میں نو افراد کو اندرونی سیڑھی کے ذریعے سے محفوظ مقام تک پہنچایااور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔پولیس افسران حادثے کے گواہوں کے ساتھ ساتھ کسی ایسے شخص کی بھی تلاش کر رہے ہیں جس کے پاس حادثے سے متعلق معلومات ، ویڈیو یا تصاویر ہوں جن سے پولیس حادثے کےبارےمیں مدد لےسکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38