پرائس کنٹرول ایکٹ نے مجسٹریٹس کو بااختیار بنادیا: کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ غازیخان )بیورو رپورٹ) ضلع ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈپٹی کمشنر آفس میں دو روزہ تربیت کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے افتتاحی سیشن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شریک تھے پراسیکیوشن برانچ کے افسران نے مجسٹریٹس کو قیمتوں کی چیکنگ،جرمانے،مقدما ت عدالتی کارروائی، گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کو سزا دلانے کیلئے قانونی معاملات پر تربیت دی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ نے مجسٹریٹس کو بااختیار بنادیا ہے۔مجسٹریٹس اختیارات کا درست استعمال کرکے گرانفروشوں کیخلاف موثر کارروائی کریں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تربیتی سیشن میں تمام مجسٹریٹس شرکت یقینی بنائیں۔