بلوچستان یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا فی کلو 7روپے مہنگا عوام پریشانی کا شکار
تربت(پی پی آئی) آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا فی کلو میں 7 روپے اضافہ ہوگیا یوٹیلٹی اسٹورز میں 20 کلو والا تھیلا میں 150 روپے اضافے کے ساتھ 950 روپے تک پہنچ گیا عام مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو میں مزید5 روپے اضافہ ہوگیا فی کلو 70 روپے تک جا پہنچا آٹے کی 20 کلو والی تھیلا 1300 تک جا پہنچا آٹے کی 50 کلو والی بوری 2700 روپے سے بڑھ کر 31سو روپے تک پہنچ گئی آٹے کی 100 کلو والی بوری میں 6سو روپے اضافہ کے ساتھ 6 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی۔