آفتاب ٹائون سے کیری ڈبہ چوری،وارداتوں میں شہری لٹ گئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نصیر آباد کوبابر شہزاد نے بتایا کہ آفتاب ٹائون سے میرا کیری ڈبہ نمبرRIB-866چوری ہو گیاتھانہ نصیر آباد کو زوہیب ناصر نے بتایا کہ پیر ودہائی موڑ موجود تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سو ار موبائل فون مالیتی 20ہزار روپے چھین لیا تھانہ نیوٹائون کو بلال نے بتایا کہ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نقدی 6300روپے، انگوٹھی مالیتی 6200روپے اور موبائل فون مالیتی 23500روپے چھین لیاتھانہ نصیر آباد کو غلام عباس نے بتایا کہچاکرہ سوزوکی سٹاپ کے قریب دوکان سے نامعلوم چوروں نے مکسچر مشین کے 3لٖت چوری کرلئے تھانہ بنی کو فرمان اللہ نے بتایاکہ جامع مسجد روڈ پر جوسر مشین لینے کیلئے گیا تو کالے رنگ کی گاڑی میں سوار 3نامعلوم افراد نے راستہ پوچھنے کے بہانے بٹھا لیا اور ٹشو پیپر دیا کہ پسینہ صاف کرلو اس کے استعمال سے ہوش نہ رہا جب ہوش آیا تو ٹیکسلا کے آس پاس تھا جنہوں نے وہاں مجھے پھینک دیا جیب سے موبائل فون اور 1600روپے نکال لئے، تھانہ نصیر آباد کو عابد منیر حسین نے بتایا کہ میری لکڑی کی دوکان ہے جہاں پر خواتین آئیں جنہو ں نے پیسے مانگے تو دس روپے دیئے اسی دوران انہوں نے جیب سے 41ہزار روپے نکال لئے۔