امریکہ کی بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی گیلاڈ سائنسز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بریسٹ کینسر کی ادویات بنانے والی امریکی بائیو ٹیک فرم امونومیڈکس کو 21 ارب ڈالر میں خرید رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خریداری کا یہ معاہدہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں حتمی شکل اختیار کرے گا اور اس کے تحت گیلاڈ سائنسز، امونومیڈکس کے شیئرز دوگنا سے بھی زیادہ قیمت پر خریدے گی۔اس وقت امونومیڈکس کے ایک شیئر کی قیمت 42 ڈالر ہے جبکہ گیلاڈ اس کو 88 ڈالر فی شیئر میں خرید رہی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ادویہ ساز کمپنی گیلاڈ اس خریداری کے لیے 15 ارب ڈالر کی رقم نقد جبکہ چھ ارب ڈالر کے بانڈز کی شکل میں دے گی۔گیلاڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیئل اوڈے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ خریداری کمپنی کے کینسر کے علاج پر کام کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔نیو جرسی ریاست میں قائم ادویہ ساز کمپنی امونومیڈکس بریسٹ کینسر کی ایک خطرناک اور تیزی سے پھیلتی قسم ٹرپل نیگیٹیو کے علاج کے لیے میڈیسن بناتی ہے جس کو رواں سال اپریل میں امریکی ڈرگ اتھارٹی نے منظور کیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024