دنیا کی سب سے بڑی شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 14 ستمبر کو عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکا میں ممکنہ طور پر کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے ساتھ کام کرے گی، مذکورہ معاہدے کے تحت ٹک ٹاک اور اوریکل پارٹنرشپ بنیاد پر امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ پر کام کریں گے۔ٹک ٹاک نے یہ عندیہ ایسے وقت پر دیا ہے جب کہ ایک دن قبل 13 ستمبر کو امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ چینی ایپ انتظامیہ نے ان کی جانب سے خریداری کی پیش کش کو مسترد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے مائیکرو سافٹ کے بجائے اوریکل کے ساتھ امریکا میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔رپورٹ میں مذکورہ معاہدے سے منسلک ایک شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹک ٹاک اپنے امریکی شیئرز مکمل طور پر امریکی سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کو فروخت کرے گا یا اس کے ساتھ مشترکہ طور پر کوئی نیا سیٹ بنایا جائے گا۔ٹک ٹاک اور اوریکل کے درمیان معاہدہ طے پانے پر فوری طور پر وائیٹ ہاس یا ٹک ٹاک نے کوئی آفیشل رد عمل نہیں دیا، جب کہ اوریکل نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے بیان دینے سے گریزاں کیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ معاہدے کے تحت ٹک ٹاک اور اوریکل پارٹنرشپ بنیاد پر امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ پر کام کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024