لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کو دوپہر ایک بجے عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سی سی پی او کے بیان پر پوری کابینہ کو معافی مانگنی چاہیئے تھی، کابینہ معافی مانگتی تو قوم کی بچیوں کو حوصلہ ہوتا، پنجاب حکومت کے وزرا سی سی پی او کو بچانے میں لگ گئے، لگتا ہے سی سی پی او لاہور وزرا کا افسر ہے۔