مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق صورتحال ،یورپین ارکان پارلیمنٹ کا بھارت پر تجارتی و سفری پابندیوں کا مطالبہ
برسلز میں یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر بھارت کے خلاف تجارتی اور سفری پابندیاں عائد کرنے پر زوردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی پارلیمنٹ برسلز میں فرینڈز آف کشمیر گروپ اورجموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کیا گیا۔یورپی رکن پارلیمنٹ رچرڈ کوربیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کے خاتمے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔فرینڈز آف کشمیر نے تجویز پیش کی کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد بھی پیش کی جانی چاہئے۔گزشتہ ماہ اس گروپ کے اراکین نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا۔دورے کے دوران اراکین کو یورپی پارلیمنٹ کو کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے متاثرین اور شہید ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات کا موقع ملا تھا۔