دفاتر اور گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو صاف کرنا ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے اس کے لیے اب ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایک اسمارٹ روبوٹ بنایا ہے جو از خود کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشوں کو بہت اچھی طرح صاف کرسکتا ہے۔یہ روبوٹ اب خاتونِ خانہ کے کئی مسائل کم کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کا پورا نام لیموڈو وِنڈو وزرڈ روبوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے شیشے کا ایک ایک گوشہ صاف کرسکتا ہے لیکن اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس کا دل و دماغ طاقتور سکشن نظام ہے جس کی بدولت یہ شیشے سے چپک جاتا ہے اور گرے بغیر گرد و غبار کے ساتھ ساتھ فنگس اور جراثیم بھی اپنے اندر جذب کرتا رہتا ہے۔یہاں تک کہ شیشے پر انگلیوں کے نشانات بھی کچھ اس طرح صاف کردیتا ہے کہ جیسے شیشے کو کسی نے چھوا نہ ہو۔ شیشہ چھوٹا ہو یا بڑا، یہ اس سے چپکنے کے بعد اپنا راستہ خود بناتا ہے اور جب تک پورا شیشہ صاف نہیں ہوجاتا یہ روبوٹ چین سے نہیں بیٹھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روبوٹ کا اسمارٹ نظام سب سے پہلے پورے شیشے کا ایک نقشہ بنالیتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024