مالی بحران کے باعث پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے سے وابستہ 69ملازمین کو منصوبے کی تکمیل سے قبل ازوقت ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔بی آر ٹی سے فارغ کئے گئے ملازمین میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز،سپر وائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق مالی بحران کے باعث پشاور بی آرٹی منصوبہ سے وابستہ 69کارکن قبل ازوقت فارغ کیے جارہے ہیں۔ فارغ کئے جانے والے کارکنوں میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز،سپر وائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کے اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ منصوبہ کے اخراجات میں اضافہ کے باعث عارضی ملازمین کو فارغ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے جاری نامکمل بی آرٹی منصوبہ کی لاگت بھی 68ارب سے بڑھ کر71ارب روپے تک پہنچ گئی ہےجس کی وجہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ابتدا سے مسائل کا شکاربی آرٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا اس بارے کسی کو کچھ نہیں معلوم ۔ چارڈیڈ لائنز گزرنے کے بعد صوبائی حکومت اب نئی تاریخ دینے سے گریز کر رہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024