احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کی بعد جاری کیا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں 21 ویں گریڈ پر او ایس ڈی پر تعینات کیا گیا، جس کا اطلاق 22 اگست 2019 سے ہوگا۔تاہم اس تقرر کا نوٹیفکیشن 14 ستمبر کو جاری کیا گیا۔
ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جج ارشد ملک نے ایک ریفرنس میں نواز شریف کو سزا جبکہ دوسرے ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو او ایس ڈی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔