پاکستان کی سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کی مذمت, پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑاہے:ترجمان دفترخارجہ
پاکستان کی جانب سے سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،کمرشل سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے واقعات آئندہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہیں۔