وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اور عوامی اقدام،پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور عوامی اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) کو بھی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) کو 16ستمبرکو عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔عوام پنجاب ہاؤس مری اورگورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) میں رقم ادا کر کے قیام کر سکیں گے۔پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی (فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن) کے کمرے لوگوں کو کرائے پر حاصل کر نے کی سہولت ہوگی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کچھ عرصہ قبل گورنمنٹ ہاؤس مری کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا اور گورنمنٹ ہاؤس مری کو ایک ماہ میں تقریباً 10لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے بھی مختلف محکموں کے 177 ریسٹ, گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول چکی ہے۔سرکاری عمارتوں کو عوام کے لئے ریسٹ,گیسٹ ہاؤسز میں بدلنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب اقدام ہے اور اس اقدام سے سرکاری ریسٹ گیسٹ ہاؤسز کو آمدن بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاحتی مقامات پر بہترین سہولتوں سے آراستہ ریسٹ گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی سہولت ملے گی۔