سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اکتوبر سے یومیہ 9.890ملین بیرل پٹرول نکالے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ تیل پیداوار میں بھاری کمی کے موضوع پر بحث اوپیک کے آئندہ اجلاس میں ہو گی۔سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کو پیداواری کوٹے کی پابندی کرنا ہو گی۔سعودی عرب سالِ رواں کے اختتام تک تیل پیداوار ایک کروڑ بیرل سے کم رکھنے کیلئے تیار ہے۔ سعودی عرب یومیہ 70لاکھ بیرل تیل برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024