نامور ہالی وڈ اداکارہ فلیسٹی ہفمینکو بیٹی کے کالج میں داخلے کیلئے ایجوکیشنل کونسلر کو رشوت دینے پر 14دن جیل اور 30ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی دی گئی ہے. فیسٹی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا کالج میں داخلہ کرانے کے لیے ایجوکیشنل کونسلر کو 15ہزار ڈالر دیے تھے۔عدالت میں جرم ثابت ہو جانے پر فلیسٹی ہفمین کو 14دن جیل اور 30ہزار ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب اداکارہ کے وکیل نے جیل سزا سے بچانے کے لیے اپیل دائر کر دی ہے ۔ہفتہ کے روز فلیسٹی ہفمین نے عدالت میں اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں مجبور تھی کیونکہ میں ماں ہو اور ہر ماں اپنی بیٹی کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتی ہے چونکہ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا لہٰذا میں نے اسی کو بہتر جانا۔اس کیس کی سزا سناتے ہوئے معزز جج نے کہا کہ ایسا کرنا بہت ضروری ہے تاکہ والدین آئندہ اس قسم کے جرم کا ارتکاب کرنے سے گریز کریں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024