شہر قائد کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ورثاءکے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا ۔ورثاءکی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024