ایشز ٹیسٹ : انگلینڈ کو آسٹریلیا کیخلاف 69 رنز کی لیڈ حاصل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اوول میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز پر کیا، باقی 2 کھلاڑی مزید 23 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مچل مارش کی دھواں دھار بائولنگ نہ سہ سکی اور 294 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوز بٹلر انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کے ہیرو ثابت ہوئے، وہ 70 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، کپتان جو روٹ 57 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انگلش کپتان کو اننگز کے دوران ایک، دو نہیں بلکہ تین چانس ملے، آسٹریلین فیلڈرز نے ان کے 3 کیچ ڈراپ کیے، لیکن اس کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ مچل مارش نے 46 رنز کے عوض 5، کمنز نے 3 اور ہیزل ووڈ نے 2 انگلش بیٹسمینوں کو میدان سے باہر بھیجا۔جواب میں سٹریلوی 225 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، اسٹیو اسمتھ نے روایتی حریف کے خلاف ایک اور ففٹی داغتے ہوئے 80رنز بنائے دی۔ انگلش بائولر جوفرا آرچر نے 6 جبکہ ایس ایم کیرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 69 رنز کی لیڈ حاصل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنا لئے ہیں۔