وفاقی محتسب نے پا کستا ن ہا کی ٹیم کے سابق کپتان کی بیوہ کو پنشن دلوا دی
اسلا م آباد( وقائع نگار خصوصی ) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے پا کستان ہا کی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد کی بیوہ کو فیملی پنشن دلوادی، جس پر مرحوم کی بیوہ نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ در در کی ٹھو کر یں کھا نے سے بچ گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق پا کستان ہا کی ٹیم کے سا بق کپتان منصور احمد کی بیو ہ نے اے جی پی آر اور پا کستان کسٹم کے خلا ف شکا یت کی کہ اسے اپنے خاوند کی پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، درخواست گزار مر حوم کی دوسری بیوی ہے۔ وفاقی محتسب میں کیس کی سما عت کے دوران ایف بی آر کے نما ئندے نے بتا یا کہ پنشن کا کیس اے جی پی آر کے کر اچی سب آفس کو بھیجا گیا، جس نے کمپیو ٹر ائزڈ سسٹم اور سروس بک میں تا ریخ پیدا ئش میں غلطی کے با عث کیس واپس کر دیا۔ وفاقی محتسب کے حکم پر ایجنسی نے تا ریخ پید ائش میں تضاد کو بھی درست کیا ۔ وفاقی محتسب میں کیس کی سما عت کے دوران اے جی پی آر نے پندرہ دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کی یقین دہا نی کرا ئی ۔ اب درخواست گزار نے تصد یق کر دی ہے کہ اسے پنشن کے بقایا جات مل گئے ہیں۔