نیشنل گیمز : خیبر پختونخوارسہ کشی ٹیم کیلئے ٹرائلز20ستمبر کو ہونگے،شہزاداحمد
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوارسہ کشی ایسوسی ایشن نے پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے صوبائی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 20ستمبر کو طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کردیا۔صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد احمد کے مطابق خیبر پختونخواٹیم کیلئے ٹرائلز 20ستمبر کو طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں لئے جائینگے ۔