انٹر کلب ٹی 20کرکٹ چیمپئن شپ 18ستمبر سے کھیلی جائے گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈ ی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹی 20کرکٹ چیمپین شپ 18ستمبر سے کھیلی جائے گی۔ راولپنڈ ی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے رکن لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد کے مطابق انٹر کلب چیمپیئن شپ کی تیاریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،چیمپیئن شپکے ڈراز آج ہفتہ کی شام پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نکالے جائیں گے ۔