کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عسکری بینک اور فوجی فرٹیلائزر کے مابین مفاہمت پر دستخط
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین کسانوں کیلئے جامع سونا فارمر کمیونٹی سینٹر زقائم کرنے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس کا مقصد کسانوں کو ایک چھت تلے تکنیکی ، مالیاتی اور تعلیمی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق، عسکری بینک لمیٹڈ ایف ایف سی کے ایک غیر منافع بخش ادارے سونا ویلفیئر فائونڈیشن (SWF) کی طرف سے رجسٹرڈ اور تجویز کردہ چھوٹے کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرے گا ۔