سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، سردار تنویر الیاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بڑی پیشرفت اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیرکیلئے کی جانے والی سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں بھر پور سفارتی اقدامات کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس روس نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے ۔