کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کی برانڈ امبیسیڈر مقرر
راولپنڈی (کامرس ڈیسک) آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنی سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب ہیڈکوارٹرز ایس سی او ، راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ہلال امتیاز (ملٹری) اور ایس سی او کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سے وابستہ محترمہ مریم مجتبیٰ پہلی کشمیری خاتون پائلٹ ہیں۔