بھارتی فو ج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں حوالدار ناصر حسین شہید ہو گئے۔ ناصر حسین کی عمر 33سال تھی اور ان کی پاک فوج میں 16سال سروس ہو چکی تھی۔ ناصر حسین کی میت ان کے آبائی علاقہ میں پہنچائی جائے گی جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38