کامیڈین حسن مراد دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں زیر علاج
لاہور (کلچرل رپورٹر)کامیڈین حسن مراد مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حسن مراد کو تین روز قبل دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ تاہم ڈاکٹرز نے انہیں ابھی تک آئی سی یو میں ہی رکھا ہے۔ حسن مراد کی عیادت کے لئے ان کے فنکار ساتھی دوست ہسپتال بھی گئے ہیں