افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستان امریکہ کو اڈے نہیں دیگا: ذرائع وزیراعظم
اسلام آباد (شفقت علی‘ نیشن رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے اندر آپریشن کی غرض سے پاکستان امریکہ کو اڈے نہیں دے گا۔ ذرائع نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا پاکستان کسی بھی ملک کو اڈے نہیں دے سکتا۔ مزید بتایا کہ اگر امریکہ افغانستان میں آپریشن کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا حصہ نہیں بنے گا کیونکہ یہ بات ہماری خود مختاری کیخلاف ہو گی کہ ہم کسی ملک کو اڈے فراہم کریں۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے ایک اور قریبی ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے باقاعدہ یا سرکاری طور پر ایسی کوئی درخواست نہیں کی لیکن اگر کی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائیگا۔