سرکاری و نجی سکولوں‘ مدارس میں تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں تشدد کے بڑھتے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں بچوں پر تشدد کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔