ساہیوال: 2 لڑکیوں، لاہور میں نوجوان نے خود کشی کر لی
لاہور/ ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت/ نمائندہ خصوصی) ساہیوال کے نواح میں گھریلو تنازعہ اور منگنی ٹوٹنے پر 2 لڑکیوں، لاہور میں نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کو چک 90۔ نائن۔ ایل کے جنید احمد کی18سالہ بیٹی طالبہ رابعہ نے والدین کی ڈانٹ پر دل برداشتہ ہو کر کالا پتھرکھا لیا۔ چک82۔ سکس آر کے خورشید کی20سالہ بیٹی فوزیہ نے منگنی ٹوٹنے پر زہر پی لیا۔ دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئیں۔ جبکہ لاہور نواب ٹائون کے رہائشی 25 سالہ ہارون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولس نے نعش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔