نشے کا عادی شخص ایڈز میں مبتلا‘ نشتر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا
ملتان (وقائع نگار) چیچہ وطنی کا 30سالہ رہائشی پرویز ولد نواز کو ایڈز کے مرض میں مبتلا ہونے پر نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ مریض پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے کا عادی بتایا جاتا ہے۔