طلبہ کا اعزاز
لاہور (پ ر) سید ثقلین حیدر نے جماعت نہم کے بورڈ کے امتحان میں 496 نمبر حاصل کرکے علاقہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ سکول کے 50 طلبہ نے 400 سے اوپر نمبر حاصل کئے۔ اس کامیابی پر ملک خدا بخش عاجز سیکرٹری شاہدرہ ویلفیئر کونسل نے انچارج ٹیچر ذوالفقار علی اعوان اور سکول پرنسپل محمد اخلاق کو مبارکباد پیش کی۔
لاہور (پ ر) گورنمنٹ رینجرز ہائر سیکنڈری سکول لاہور کینٹ کی طالبہ اقصیٰ زاہد نے آئی سی ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری اس کامیابی میں میرے اساتذہ کرام اور میرے والدین کی محنت شامل ہے۔