ترقی کے مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے: محمود الحسن‘ سردار نسیم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جائنٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن‘ چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار نسیم‘ سابق معاون وزیراعلیٰ عثمان تنویر بٹ اور ملک شوکت علی نے یوسی52 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 نوازشریف کا گھر ہے کیونکہ نوازشریف عوام کے دلوں میں رچ بس چکے ہیں۔ عوام ترقی‘ خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی امیدوار کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیں گے۔