این اے 120: مسیحی و اقلیتی برادری کا آزاد امیدوار محمد خرم کی حمایت کا اعلان
لاہور (پ ر) قومی اسمبلی کے حلقہ NA-120 میں بسنے والی مسیحی و اقلیتی برادری نے محمد خرم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز یونائیٹڈ چرچ میں خصوصی دعائیہ نشست میں ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مسیحی برادری نے محمد خرم جو این اے 120 میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن کا انتخابی نشان میڈل ہے، ان کی حمایت کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ 17 ستمبر کو میڈل پر مہر لگا کر محمد خرم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔